چنئی(بھاشا)موبائل کے ذریعہ ہونے والے کاروبار (ایم۔کامرس) میںتیزی کے ساتھ بیمہ کمپنیاں بھی ایسے موبائل اپلیکیشن لیکر آرہی ہیں کہ گاہک اپنی پسندسے اپنے لئے سہولت کے
مطابق سہولت سے آراستہ پروڈکٹ پیش کرسکےں۔ عوامی شعبہ کی نیوانڈیا ایشورنس اورنجی شعبہ کی چولمنڈلم ایم ایس جنرل انشورنس جیسی کمپنیوں نے اپنے موبائل اپلیکیشن پیش کئے ہیں۔ جس کے ذریعہ گاہک اپنی پالیسی کی تجدیدکرسکتے ہیں۔ یا پھر نئی پالیسی خرید سکتے ہیں۔
صنعتی ماہرین کے مطابق ملک کے ۵۶فیصد موبائل صارفین موبائل کے ذریعہ انٹرنیٹ کااستعمال کرتے ہیں ۔ نیو انڈیا اشیورنس کے ڈپٹی جنرل منیجر کے روی شنکر نے کہا کہ ہم نے
ابتدائی طورپر ۲ہفتہ قبل اپلیکیشن پیش کئے ہیں جس کے ذریعہ گاہک نئی پالیسی حاصل کرسکتے ہیں۔ یا پھر اپنی موجودہ پالیسی کی تجدید کرسکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ گاہکوںکو بہتررد
عمل حاصل ہواہے اوراب تک ۰۲ہزار افراد نے اسے ڈاﺅن لوڈ کیاہے۔