ماسکو: روس میں ہیلی کاپٹر جھیل میں گر کر تباہ ہوگیا، ہیلی کاپٹر میں 16 افراد سوار تھے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر روس کے مشرقی علاقے کامچٹکا میں ایک جھیل میں گر کر تباہ ہوا جس میں عملے سمیت 16 افراد سوار تھے۔ ہیلی کاپٹر جھیل پر بہت کم فاصلے پر پرواز کر رہا تھا۔









