الور : راجستھان میں الور کے صدر تھانہ علاقے میں ایک خاتون کے زہر کھا کر خودکشی کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
پولیس ذرائع نے آج بتایا کہ چکانی کے نزدیک گرین پارک سوسائٹی میں ایک فلیٹ کے اندر ایک خاتون کی لاش ملنے کی اطلاع پرپولیس موقع پر پہنچی۔
پولیس کے مطابق فلیٹ کا گیٹ خاتون نے اندر سے بند کر دیا تھا جس پر پولیس نے گیٹ توڑ کر اندر دیکھا تو خاتون کی لاش کمرے میں پڑی تھی۔