نئی دہلی، 13اگست (یوا ین آئی) ہندوستان کے عربی سرمایے اور ہندوستان میں جاری عربی سرگرمیوں کو عالم عرب سے متعارف کرانے کے لئے عالمی سطح کی ایک معیاری ویب سائٹ مضامین العربیہ لانچ ہونے جارہی ہے جو ہندوستان کے عربی قلم کاروں کے ساتھ ساتھ عالمی قلم کاروں کو بھی اپنے ساتھ جوڑے گی۔
یہ اطلاع مضامین العربیہ کے سربراہ خالد سیف اللہ اثری نے دی ہے انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں عربی مدارس کا جال ہے، صوبائی اور مرکزی یونی ورسٹیٹیوں میں عربی کے شعبہ جات قائم ہیں۔
وہاں کے فارغین میں بیشتر لکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن صحیح پلیٹ فارم نہ ملنے کی وجہ ان کی صلاحتیں ماند پڑجاتی ہیں۔