نیویارک، 14 اگست ؛ غیرملکی جریدے فوربز کی جانب سے دنیا بھر کی امیرترین 10 خواتین کی نئی فہرست جاری کردی گئی ہے جس میں سرفہرست فرانسیسی خاتون ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فوربز کی جانب سے جاری کردہ 2021 کی امیرترین خواتین کی فہرست میں دنیا کی امیر ترین خاتون کا تعلق فرانس کے ایک کاروباری گھرانے سے ہے، جن کا نام فرانکوئس بیٹن کورٹ میئرس ہے۔
68 سالہ فرانکوئس بیٹن کورٹ میئرس کے اثاثوں کی مالیت 92.9 بلین امریکی ڈالر ہے، وہ اپنے ان اثاثوں کی مدد سے مقامی ڈیمز اور گرجا گھروں کی بحالی میں حصہ ڈال رہی ہیں۔فرانکوئس بیٹن کورٹ میئرس خواتین میں مقبول ترین میک اپ برانڈ ’لورئیل‘ کی مالک ہیں، اس میک اپ اینڈ بیوٹی کمپنی کے کاروبار کا آغاز ان کے آباؤ اجداد نے 1907 میں کیا تھا۔فرانکوئس بیٹن کورٹ میئرس اپنے اس میک اپ کے خاندانی کاروبار میں 33 فیصد کی مالک ہیں، ان کو یہ جائیداد اپنی والدہ لیلی این بیٹن کورٹ سے ملی تھی۔
رپورٹ کے مطابق ان کی والدہ کا لیلیٰ این بیٹن کورٹ کا انتقال ستمبر 2017 میں 94 برس کی عمر میں ہوا تھا۔
فرانکوئس بیٹن کورٹ میئرس ایک مصنفہ بھی ہیں جو کہ مذہبی موضوعات سمیت کئی مضمون پر کتابیں لکھ چکی ہیں جن میں یونانی داستان سے لے کر بائبل شامل ہیں۔