ایک عالمی تحقیق کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ بولی جانے والی 25 زبانوں میں اول نمبر پر انگریزی زبان ہے، جس کے بعد دوسرا نمبر ہندی کا ہے، تیسرا مینڈرین چائینز، چوتھے نمبر پر ہسپانوی اور پانچویں اسٹینڈرڈ عربی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق عربی زبان کی یہ قسم مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے پچیس ملکوں کے لگ بھگ ساڑھے 27 کروڑ افراد بولتے ہیں۔ اس کے بعد چھٹے نمبر پر بنگالی زبان ہے، جس کے بولنے والوں کی تعداد 26 کروڑ 80 لاکھ ہے۔
ساتواں نمبر فرانسیسی کا ہے جو 26 کروڑ 70 لاکھ لوگوں کی زبان ہے۔ آٹھواں نمبر روسی کا ہے جو کہ 25 کروڑ 80 لاکھ لوگوں کی مادری زبان ہے۔ نواں نمبر پرتگالی کا ہے جو کہ لگ بھگ 25 کروڑ 80 لاکھ افراد بولتے ہیں، اور دسواں نمبر اردو کا ہے جو کہ 23 کروڑ افراد کی زبان ہے۔
گیارہواں نمبر انڈونیشی زبان کا ہے جسے 19 کروڑ 90 لاکھ لوگ بولتے ہیں۔ بارہویں نمبر پر جرمن زبان ہے، جسے ساڑھے تیرہ کروڑ افراد بولتے ہیں۔
اسی طرح تیرہواں نمبر جاپانی کا ہے جو کہ 12 کروڑ 60 لوگ بولتے ہیں۔ چودہواں نمبر مرہٹی زبان کا ہے جو کہ نو کروڑ نوے لاکھ بولتے ہیں۔ پندرہویں نمبر پر تیلگو ہے جو کہ نو کروڑ ساٹھ لوگوں کی زبان ہے۔
دنیا میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانوں میں سولہواں نمبر ترکی زبان کا ہے جو کہ آٹھ کروڑ اسی لاکھ لوگ بولتے ہیں۔ سترہواں نمبر تامل جو کہ ساڑھے آٹھ کروڑ، اٹھارہواں نمبر یوئی چائنیز ساڑھے آٹھ کروڑ، انیسواں نمبر ووہ چائنیز آٹھ کروڑ بیس لاکھ، بیسواں نمبر کورین آٹھ کروڑ بیس لاکھ، اکیسواں نمبر ویت نامی کا ہے جو کہ 7 کروڑ 70 لاکھ افراد بولتے ہیں۔
بائیسویں پر نائیجیریا میں بولی جانے والی ہائوسا 7 کروڑ 50 لاکھ، تیئسویں نمبر پر فارسی ہے جو کہ سات کروڑ 40 لاکھ لوگوں کی زبان ہے، چوبیسویں نمبر پر مصری عربی ہے جو کہ سات کروڑ لوگ بولتے ہیں، جبکہ پچیسویں نمبر پر مشرقی افریقہ میں بولی جانے والے سواحلی زبان ہے جو کہ چھ کروڑ نوے لاکھ لوگوں کی زبان ہے۔