ہوشیارپور: تقریباً دودرجن غباروں سے بندھا ہوا ایک پاکستانی جھنڈا آج پنجاب کے ضلع ہوشیارپور کے موتیاگاوں کے نزدیک کھیتوں میں ملا۔
چھبے وال پولیس تھانہ انچارج پردیپ کمار نے بتایا کہ پولیس نے جھنڈا اورغبارہ اپنے قبضے میں لے لیاہے۔
انہوں نے بتایا کہ امکان یہی ہے کہ کل پاکستان میں یوم آزادی منانے کے دوران کسی نے یہ جھنڈا اورغبارہ ہوامیں اڑایااور ہوا کے رخ کے سبب یہ یہاں آکرگرا۔