لکھنو: اتر پردیش کے ایک انفارمیشن کمیشنر حیدر عباس رضوی نے راج بھون کے ہولی پروگرام کے دوران بد نظمی کی گورنر بی ایل جوشی سے تحریری شکایت کی ہے۔ انفارمیشن کمشنر حیدر عباس رضوی نے راج بھون کے عملہ اور وہاں کے انتظامات پر انگلی اٹھائی ہے۔
انہوں نے ایک خط کے توسط سے ریاستی گورنر کو باخبر کیا ہے کہ اس پروگرام کے دوران کچھ مخصوص مہمانوں کی خاطر مدارات کی گئی۔انفارمیشن کمیشنر حیدر عباس رضوی نے اپنے خط میں لکھا کہ ’سب سے پہلے آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو میر ی طرف سے ہولی کی تہہ دل سے مبارکباد ،دوسری بات یہ کہنی ہے کہ ۵۱مارچ ۴۱۰۲ شام ۷ بجے سے آپ کی خدمت میں حاضر ہونے کیلئے دعوت نامہ ملا جہان ہولی سے ایک شام قبل موسیقی کے رنگ میں ڈوبی ہوئی ایک نشست منعقد ہوئی جس سے آپ کے بلائے ہوئے معزز مہمان لطف اندوز ہوئے،مگر یہ بات بھی کہنی ضروری ہے کہ بیٹھنے کا انتظام کچھ
ایسا تھا کہ پچھلی صفوں میں بیٹھے ہوئے کچھ بھی دیکھ نہ سکے ۔ بھاسکرداس جی کوخاطرخوا واہ و اہی بھی نہ مل سکی ۔
پروگرام کا آغاز قومی ترانے سے ہوا آپ کے لان میں بیٹھے ہوئے مہمانوں کو اس کے بعد اہلو پہلو بیٹھے ہوئے (بہتر ) معزز ین کو کچھریفریشمنٹ بھی پیش ہوتے ہوئے دیکھا گیا اور پیچھے بیٹھے ہوئے سارے لوگ فقط پروگرام کا مزہ لیتے رہے ،پروگرام کا اختتام ۹:بجے ،قومی ترانے سے ہوا اور دو گھنٹے ،اندھیرے میں بیٹھے ہوئے مہمانوں کو کسی نے پانی تک کو نہ پوچھا ۔ آخرمیں میں آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو آپ کے اس مدتِ کار کی مبارک باد دیتا ہوں‘۔
ذرائع کے مطابق راج بھون میں اس پروگرام کے دوران سامعین اور شائقین کی بڑی تعداد مچھروں سے بھی پریشان نظر آئی۔