امبیڈکر نگر: اترپردیش کے ضلع امبیڈکر نگر کے جیت پور پولیس نے اتوار کو ٹرک سے ایک کوئنتل 500گرام گانجا ضبط کر کے موقع سے تین اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔ برآمد گانجے کی قیمت تقریبا 12لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔
پولیس ترجمان نے یہاں بتایا کہ جیت پور پولیس نے اطلاع کی بنیاد پر رام گڑھ سرحد کے نزدیک چیکنگ کے دوران منی ٹرک سے ایک کوئنتل 500گرام گانجا برآمد کیا ہے۔