چین نے کابل ایئرپورٹ پر گزشتہ روز ہوئے بم دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے۔ترجمان چینی وزارت خارجہ کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ہم کابل ایئرپورٹ پر بم دھماکوں کی مذمت کرتےہیں۔
چینی وزارت خارجہ نے بتایا کہ کابل ایئرپورٹ پر دھماکوں میں کسی چینی شہری کو نقصان پہنچنےکی اطلاع نہیں ملی ہے۔
واضح رہے کہ کابل کے ایئر پورٹ پر گزشتہ روز ہوئے 3 دھماکوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 90 ہو گئی، جبکہ 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔