ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ وہ اپنی نئی فلموں میں تاخیر سے پریشان نہیں ہیں۔اپنے حالیہ انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ وہ پہلے فلم ’’شدھی‘‘ میں اداکار ہریتک کے ہمراہ کاسٹ کی گئی تھی ہریتک کیوجہ سے انھیں بھی فلم چھوڑنی پڑی کیونکہ انھیں صحت سے متعلق مسائل کا سامنا تھا، ان کی دوسری فلم ’’بومبے سیمورائی‘‘ کی عکسبندی اس ماہ شروع ہوئی تھی لیکن فلمساز اپنے پرانے فلمی پراجیکٹس میں مصروف ہیں جنھیں ختم کر کے ہی فلم کی عکسبندی کا ا?غاز ہو گا۔