وزیر اعظم مودی نے آسام کے وزیر اعلیٰ سے بات کرکے سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا
نئی دہلی ، 31 اگست؛ وزیراعظم نریندر مودی نے ریاست میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت وشوا سرما سے بات کی اور مرکز سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔
منگل کو ایک ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے آسام کے وزیر اعلیٰ سے وہاں کے کچھ حصوں میں سیلاب کی وجہ سے ہونے والی تباہی کے بارے میں دریافت کیا اور مرکزی حکومت کی طرف سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا’’آسام کے وزیر اعلی ہیمنت وشوا سرما سے بات کی ، ریاست کے کچھ حصوں میں سیلاب کی صورتحال کے بارے میں دریافت کیا اور صورتحال سے نمٹنے کے لیے مرکز سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔