امریکی صدر جوزف بائیڈن نے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کی ذمے داری قبول کر لی اور انخلاء کو غیر معمولی کامیابی قرار دے دیا۔امریکی قوم سے خطاب میں جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ افغانستان میں 20 سال تک 30 کروڑ ڈالر روزانہ خرچ کئے۔ امریکیوں کی اگلی نسل کو ایسی جنگ میں نہیں جھونکنا چاہتے جو بہت پہلے ختم ہوجانی چاہیے تھی۔









