ٹوکیو، 03 ستمبر (یواین آئی) ہندوستان کے پروین کمار نے ٹوکیو پیرالمپکس میں مردوں کے ٹی 64 مقابلے کے فائنل میں چاندی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی۔
وہ اس میچ میں طلائی تمغہ جیتنے سے چوک گئے۔
نوئیڈا کے رہنے والے پروین نے مردوں کے ٹی 64 ہائی جمپ مقابلے میں 2.07 میٹر کی چھلانگ لگائی اور دوسرے نمبر پر رہے۔
صدر کووند اور وزیر اعظم مودی نے چاندی کا تمغہ جیتنے والے پروین کمار کو مبارکباد دی