سدھارتھ نگر 3 ستمبر (یواین آئی) اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ہفتہ کو ضلع سدھارتھ نگر کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے کریں گے۔
سرکاری ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ مسٹر یوگی کل سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے فضائی سروے کے بعد ضلع کی ڈمریا گنج تحصیل کے سہیا پورمیں سیلاب متاثرین سے ملاقات کے بعد انہیں امدادی سامان بھی تقسیم کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے فضائی سروے کی معلومات ملتے ہی ضلع انتظامیہ ضروری تیاروں میں مصروف ہوگئی ہے۔