پرتاپ گڑھ، 6 ستمبر (یواین آئی) اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے تھانہ کوتوالی لال گنج علاقے کے جلیسر گنج بازار میں اتوار کے روز ایک تاجر کو گولی مار کر فرار بدمعاش لکشمن پور گاوں کے نزدیک مقامی پولیس و سواٹ ٹیم کی مشترکہ کارروائی کے دوران ہوئے تصادم میں جوابی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہوگئے جنہیں گرفتار کرکے علاج کے لیئے میڈیکل کالج پرتاپگڑھ میں داخل کرادیا گیا ہے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ ستپال انتل نے آج بتایا کہ تھانہ کوتوالی لال گنج علاقے کے جلیسر گنج کے رائس مل کے مالک تاجر منیش کیسروانی کو بائک سوار تین بدمعاش اتوار کو لوٹ کے ارادے سے گولی مار کوٹیدار کی بائک چھین کر فرار ہوگئے تھے ۔
مخبر کی موصولہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس و سواٹ ٹیم نے تھانہ جیٹھوارہ علاقے کے بڑھنی گاوں میں واقع ایک نیم تعمیر مرغی فارم کا محاصرہ کیا تو بدمعاش فائرنگ کرتے ہوئے بھاگنے لگے۔