میکسیکو سٹی، 8 ستمبر (؛میکسیکو کی ریاست ہیڈالگو کے ایک کووڈ اسپتال میں سیلاب کی وجہ سے آکسیجن کی سپلائی متاثر ہونے سے 17 افراد کی موت ہوگئی۔
صدر اینڈرس مینوئل لوپیز اوبراڈور نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے ٹیلی گرام پر لکھا ’’میں ہیڈالگو میں دریائے تُلا میں سیلاب کی وجہ سےآئی ایم ایس ایس ہسپتال میں 17 مریضوں کی موت سے کافی دکھی ہوں۔ میکسیکو سٹی ویلی میں بہت بارش ہوئی ہے اور بارش جاری ہے۔ نشیبی علاقوں کے باشندوں کو پناہ گاہوں یا اونچے علاقوں اور خاندان یا دوستوں کے گھروں میں پناہ لے لینی چاہیے۔
واضح رہے کہ ریاست میں پیر کی رات دیر موسلا دھار بارش ہوئی جس سے سیلاب آیا۔ سیلاب کی وجہ سے بجلی ہسپتال کے ٹرانسفارمر تک نہیں پہنچ سکی۔ تُلا شہر میں 10 اضلاع کے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔