کابل ، 10 ستمبر ؛ طالبان نے ہزاروں افراد کو افغانستان کے صوبہ پنجشیر سے باہرنکال دیا ہے۔ افغانستان کے قومی مزاحمتی محاذ کے ترجمان علی نظاری نے یہ بات جمعہ کو کہی ۔ انہوں نے ٹویٹ کر کے کہا ’’طالبان نے پنجشیر سے ہزاروں لوگوں کو بھگا دیا ہے ۔ وہ لوگ نسل کشی کر رہے ہیں اور دنیا ابھی اس صورتحال کو دیکھ رہی ہے اور نظر انداز کر رہی ہے‘‘۔ انہوں نے عالمی برادری سے افغانستان میں جرائم کو روکنے کی بھی اپیل کی ۔
قابل ذکر ہے کہ طالبان نے پیر کے روز مزاحمت کے آخری گڑھ صوبہ پنجشیر پر بھی قبضہ کر لیا۔ وہیں طالبان نے منگل کے روز ایک عبوری حکومت کا اعلان کیا جس میں بین الاقوامی برادری کی اپیل کے باوجود غیر طالبان ارکان اور خواتین کو شامل نہیں کیا گیا ۔