بارہ بنکی: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین(اے آئی ایم آئی ایم)اسد الدین اویسی نے آج یہاں دعوی کیا کہ اترپردیش میں سال 2022 کے اسمبلی انتخابات میں ان کی پارٹی ایک مضبوط سیاسی پارٹی کے طور پر ابھر کر سامنے آئے گی۔
انہوں نے کٹرا علاقے میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سال 2014 کے بعد صرف مسلم ہی ‘بھیٹر تنتر’کا شکار ہوتے آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صرف مسجد اور مسلم ہی یوپی میں نشانے پر ہیں اور کوئی اپوزیشن پارٹی اس کی مخالفت نہیں کرتی ہے۔