لکھنؤ:13ستمبر(یواین آئی) اترپردیش کے دیہی علاقوں میں بارش کے دوران پانی جمع ہونے کے مسائل سے نجات دلانے کے لئے حکومت نے نہروں کی صفائی کا پوری ریاست میں خصوصی مہم چلایا ہے۔
آفیشیل ذرائع نے پیر کو بتایا کہ اس کے لئے اضافی رقم کا انتظام کئے جانے کے ساتھ پہلے سے کہیں زیادہ دوری تک نہروں کی صفائی کا ہدف طے کیا گیا ہے۔
اس کو پورا کرنے کی ذمہ داری محکمہ سینچائی اورآبی وسائل محکمہ کو سونپی گئی ہے۔