افغانستان میں طالبان کے انتہاپسندانہ اقدامات کی حکایت کرنے والے واقعات اور خبروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
افغانستان کے علاقے پنجشیر سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اسلحوں کے ساتھ ساتھ قوانین اور بزعم خود انکے فوری نفاذ کا حق اپنے ساتھ لے کر چلنے والے طالبان جنگجوؤں نے پنجشیر کی مزاحمتی فورس سے تعلق رکھنے والے ایک سپاہی کو فوری طور پر موت کی سزا سنائی اور اُسے گولیوں سے بھون ڈالا۔