نئی دہلی(بھاشا)ملک کی سب سے بڑی کارکمپنی ماروتی سوزوکی انڈیا اورہنڈئی موٹرانڈیا نے عبوری بجٹ میں پیداوارٹیکس تخفیف کا فائدہ گاہکوںتک پہنچانے کےلئے اپنی کاروں کے دام آج گھاٹے دئے۔ان کمپنیوںکے علاوہ ہنڈا کارس انڈیا، فاکس ویگن، مہیندرا اینڈ مہیندرااورفیئٹ نے بھی قیمتوں میںکمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
جہاں ماروتی سوزوکی نے اپنے سبھی ماڈلوں کے دام میں ۲۰۵۸روپئے سے ۴۸۹۰۳روپئے کے درمیان کمی کی ہے وہیں ہنڈئی نے قیمتوںمیں ۰۰۰۰۱ روپئے سے لیکر ۰۰۰۳۵۳۱روپئے تک کی کمی ہے ۔ ماروتی سوزوکی نے ایک بیان جاری کرکے کہا کہ پیداوارٹیکس میں تخفیف کا پورافائدہ صارفین تک پہنچایا جارہاہے۔
کمپنی نے انٹری ۔۔لیول آلٹو کی قیمت ۲۰۵۸روپئے اورایس ایس ۴سیڈان کی قیمت ۴۸۹۰۳روپئے گھٹادی ہے۔فاکس ویگن نے ہندوستان میں اپنی کاروں کے دام میں ۰۰۵۴۱روپئے سے لیکر ۰۰۰۱۵ روپئے تک کمی کی ہے۔پولوکی قیمت میں۰۰۰۸۱ روپئے سے ۰۰۰۱۳روپئے تک کی کمی گئی ہے جب کہ ونٹو کی قیمت میں ۰۰۵۴۱روپئے سے لیکر ۰۰۰۷۲روپئے تک کی کمی گئی ہے۔پریمیم زیٹاسیڈان ۰۰۰۸۳روپئے سے ۰۰۰۱۵روپئے تک سستی ہوگئی ہے۔مہیندرانے کہا کہ اس کی مسافرگاڑیوں کی دام میں ۰۰۰۳۱ روپئے اور۰۰۰۹۴روپئے کے درمیان کمی کی جارہی ہے۔مہیندرانے اپنی پریمیم ایس یو وی ریکسٹان کی قیمت ۰۰۰۲۹ روپئے تک گھٹادی ہے۔ اطالوی کارکمپنی فیئٹ نے کہا کہ اس کی کار یں ۰۰۰۸ روپئے سے ۰۰۰۲۱روپئے تک سستی ہوجائےں گی۔
کمپنی ہندوستان میں پنتو اور لینیاماڈل فروخت کرتی ہے۔ ہنڈا کارس انڈیا نے اپنے سبھی ماڈلوں کے دام ۱۴۷۴۴روپئے تک گھٹانے کااعلان کیا ہے۔جرمن کارکمپنی آڈی اور مرسڈیز ۔ ۔بنج نے اپنی کاروں کے دام ۷۱فروری کو ہی گھٹادئے تھے جب کہ نسان موٹر انڈیا نے ۸۱فروری سے اپنی گاڑیوں کے دام چھ فیصد تک گھٹادئے۔