لکھنؤ:15ستمبر(یواین آئی)اترپردیش کے سابق ڈی جی پی اور بی جے پی رکن پارلیمان برج لال نے سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو کے’بلڈوزو‘والے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مافیا سرغنہ مختار انصاری کو بچانے والی ان کی پارٹی کو اپنا انتخابی نشان سائیکل کے مقام پر ایل ایم جی کرا لینا چاہئے۔









