اٹاوہ:16ستمبر(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع اٹاوہ کے سیفئی علاقے میں آگرہ لکھنؤ ایکسپریس وے پر دہلی سے گونڈہ جارہی بس کے ٹرک سے ٹکرا جانے سے بس سوار دو افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر 13افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بس حادثے میں مارے گئے لوگوں کے تئیں رنج و غم کا اظہار کیا ہے جبکہ زخمیوں کے مفت علاج کے لئے ڈی ایم اور سی ایم او کو ہدایت دی ہے۔
سینئر ایس پی ڈاکٹر برجیش کمار سنگھ نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ ایکسپریس وے کے چینل نمبر 105 اور 106 کے درمیان ٹمرواوا کٹ جے کے نزدیک دیر رات تقریبا ایک بجے یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹرکٹر نما گاڑی کو بچانے کی کوشش میں بس ٹرک سے ٹکراگئی۔