مقبوضہ بیت المقدس: قابض صہیونی فوج نے شہر کے اہم مقامات اور شاہراہوں کو بند کررکھا ہے مقبوضہ بیت المقدس ؛قابض اسرائیلی فوج نے یہودیوں کے مذہبی تہوار کی آڑ میں مقبوضہ مغربی کنارے کے تمام شہروں کو سیل کردیا ہے۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان کی طرف سے جاری ایک بیان اسرائیلی اخبارات میں شائع ہوا ، جس میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن اور غزہ کی پٹی کے درمیان سرحد کو یہودیوں کے مذہبی تہوار کے موقعے پر سیل کردیا گیا ہے۔









