امروہہ ، 17 ستمبر (یو این آئی) اترپردیش میں امروہہ کے رہرہ علاقے میں شرپسند عناصر نے بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمے کو نقصان پہنچا کر کشیدگی پھیلانے کی کوشش کی۔
اس سے قبل گرجر سمراٹ میہر بھوج کے نام کے کتبہ پر سیاسی پوت کر ماحول خراب کرنے کی کوشش کی جاچکی ہے۔
پولس سپرنٹنڈنٹ پونم نے جمعہ کے روز بتایا کہ تحصیل حسن پور کے پھول پور گاؤں میں باباصاحب ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمے کے ہاتھ کو شرپسند عناصر نے توڑ دیا۔