لکھنؤ: اترپردیش میں گذشتہ 24گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 17نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
جبکہ اس دورانیہ میں 12مریض شفایاب ہوکر اسپتال سے ڈسچارج ہوئے۔
ریاست کے اڈیشنل چیف سکریٹری امت موہن پرساد(میڈیکل) نے یہاں بتایا کہ ریاست میں ہفتہ کو 210235نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے بعد مختلف لیبوں میں جانچ کئے گئے مجموعی نمونوں کی تعداد 76345014 ہوگئی۔