آگرہ: اترپردیش کے ضلع آگرہ کے جگدیش پورا علاقے میں 18ستمبر کو ہوئی ڈکیٹی کا انکشاف کرتے ہوئے پولیس نے پانچ بدمعاش کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 04لاکھ 52ہزار روپئے کی نقدی اور اسلحہ برآمد کیا ہے۔
پولیس ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ جگدیش پورا پولیس اور کرائم برانچ کی مشترکہ ٹیم نے اطلاع کی بنیاد پر پیر کی رات جگدیش پورا علاقے سے پانچ بدمعاشوں مشرف خان، رمضان، ساگر، احمد اور راشد کو گرفتار کر کے ڈکیتی کی واردات کا انکشاف کیا ہے گرفتار ملزمین کے قبضے اور نشاندہی پر لوٹ کی 04لاکھ 52ہزار روپئے، چار پہیہ گاڑی، دو طمنچے اور کارتوس وغیرہ برآمد کئے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ بدمعاشوں نے 18ستمبر کو جگدیش پورا علاقے میں نامعلوم بدمعاشوں نے ڈکیتی کی واردات کو انجام دیا تھا۔