لکھنؤ : اتر پردیش کی یوگی حکومت نے مشکوک حالات میں اکھاڑا پریشد کے صدر مہنت نریندر گری کی موت کی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سے تحقیقات کی سفارش کی ہے۔
حکومت کے فیصلے کو محکمہ داخلہ کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے بدھ کی رات دیر گئے آگاہ کیا گیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کے حکم پر مرکزی حکومت کو مہنت نریندر گری کی موت کی تحقیقات سی بی آئی سےکرانے کی سفارش کی گئی ہے۔