لکھنؤ۔ (بیورو)۔ وزیر اعلیٰ اکھلیش یاد ونے آج گورنر بی ایل جوشی سے یہاں راج بھون میں ملاقات کر کے انہیں ہولی کی مبارک باد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ جواب میں گورنر نے بھی وزیر اعلیٰ کو ہولی کی مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دوسری جانب تین دن بعد آج سرکاری دفاتر کھلنے پر سکریٹریٹ ، اینکسی سے لیکرسبھی دفاتر میں ملازمین نے افسران سے مل کر انہیں ہولی کی مبارک باد پیش کی۔ زیادہ تر سرکاری دفاتر میں کام کاج نہیں ہوا۔ ایس ایس پی دفتر میں بھی زیادہ تر عملہ شام سوار چار بجے تک دفتر سے روانہ ہو چکا تھا ۔اسکول او رکالج بند ہونے کی وجہ سے ان بچوں کی موج مستی رہی جن کے امتحانات نہیں ہو رہے تھے ۔ پارکوں میں کافی بھیڑ رہی، شہر کے زیادہ تر بازاروں میں دکانیں نہیں کھلیں اور بازاروں میں سناٹا رہا۔