اجودھیا: اترپردیش کے ضلع اجودھیا میں سڑکوں کی توسیع کی مخالفت میں تاجروں نے اپنے کاروبار بند رکھے جس سے ہنومان گڑھی مندر میں آنے والے عقیدت مند پرساد بھی نہیں چڑھا سکے۔
کاروباریوں کا مطالبہ ہے کہ جہاں ایک جانب رام مندر کی تعمیر کا کام جاری ہے تو دوسری طرف انتظامیہ سڑکوں کی توسیع کا کام شروع کرنے جارہی ہے۔
اسی کی مخالفت میں تاجروں نے آج اپنے کاروبار بند کر کے اپنے احتجاج کا اظہار کیا۔