لکھنؤ۔ (بیورو)۔ اترپردیش کانگریس کمیٹی دفتر میں ایڈیشنل سکریٹری وجے دیویدی کی والدہ کے انتقال پر ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر ڈاکٹر نرمل کھتری نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان کو اس صدمہ کو برداشت کرنے کی قوت دینے کی تمنا کی ہے۔ یہ اطلاع دیتے ہوئے ریاستی کانگریس کے ترجمان اشوک سنگھ نے بتایا کہ وجے دیویدی کی والدہ کے انتقال کی اطلاع ملنے پر کانگریس دفتر میں جلسہ تعزیت منعقد کر کے دو منٹ کی خاموشی اختیار کرتے ہوئے آنجہانی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ تعزیتی جلسہ میں رام کرشن دیویدی، ہریش باجپئی، حاجی سراج مہدی، سریش
چندرورما، شکیل فاروقی اور کانگریس صدر دفتر کے سبھی کارکن موجود تھے۔