بلند شہر۔(یو این آئی) اتر پردیش میں بلند شہر کے سٹی علاقے میں گھریلو تنازعہ کے دوران ایک بیٹے نے اپنے باپ کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔پولس ذرائع کے مطابق کوتوالی سٹی کے بھوڑ علاقے میں۴۵سالہ سورج کا اس کے بیٹے پنکج نے گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔ سورج ملازمت کرتا تھا۔بتایاجا رہا ہے کہ سورج کا اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ کافی دنوں سے تنازعہ چل رہا تھا۔ سورج کی بیوی اور بچے دہلی میں رہتے تھے جب کہ سورج اپنی ماں شانتی کے ساتھ بھوڑ شانتی نگر میں رہتا تھا۔ اس کی ماں کا الزام ہے کہ پنکج اچانک دہلی سے آیا اور اپنے والد کا قتل کر کے واپس چلا گیا۔ پولیس پورے معاملے کی تحقیق کر رہی ہے۔