پریاگ راج : مرکزی یوتھ ویلفیئر اینڈا سپورٹس وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ جس طرح تحریک آزادی میں پریاگ راج کے باشندوں نے نمایاں کردار ادا کیا تھا، اسی طرح یہاں کے لوگ صفائی میں بھی تاریخ رقم کریں گے۔
مسٹر ٹھاکر نے موتی لال نہرو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں آزادی کا امرت مہوتسو پروگرام “سوچھ بھارت ابھیان” کے تحت جمعہ سے ملک بھر میں شروع ہونے والی صفائی مہم کے بارے میں کہا کہ صفائی کے لئے لوگوں میں سوچ کو فروغ دینا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ صفائی کے لئے عوامی شراکت کو عوامی تحریک میں تبدیل کرنا ہوگا۔