واشنگٹن، 5 اکتوبر (یو این آئی/اسپوتنک) فیس بک کے شریک بانی مارک زکربرگ نے اپنے تینوں پلیٹ فارمز فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی خدمات میں ہوئی دشواری کے لئے معافی مانگی اور کہا کہ یہ خدمات پھر سے آن لائن ہوگئی ہیں۔
مسٹر زکربرگ نے فیس بک پر کہا کہ ’فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ اور میسنجر اب دوبارہ آن لائن ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا آج ہوئی پریشانی کے لیے معذرت، میں جانتا ہوں کہ آپ جن لوگوں کے بارے میں سوچتے ہیں اور ان کا خیال کرتے ہیں ان سے وابستہ رہنے کے لئے آپ ان خدمات پر کتنے منحصر ہیں‘‘۔