لکھنؤ: اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں ٹریفک نظام کی خلاف ورزی کے پاداش میں ٹریفک پولیس نے منگل کو 364افراد کا ای چالان کیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ٹریفک پولیس نے لکھنؤ شہر کے مختلف چوراہوں اور تراہوں پر دو پہیہ گاڑی پر بغیر ہیلمٹ، تین سواری، بغیر نمبر گاڑی اور اوور اسپیڈ وغیرہ کے ضمن میں چیکنگ کیا۔
اس دوران ٹیموں نے دوپہیہ گاڑی پر ہیلمٹ نہ لگانے والے 105، تین سواری بٹھانے والے 12، نو پارکنگ میں 77جبکہ مخالف سمت میں چلنے والے 23افراد کا چالان کیا۔