اسلام آباد، 7 اکتوبر (یو این آئی) پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں آج علی الصبح تقریباً 03.30 بجے آنے والے شدید زلزلے میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور 300 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
جیو نیوز کے مطابق بلوچستان میں کوئٹہ، سبی، ہرنائی، پشین، قلعہ سیف اللہ، چمن، زیارت اور ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
اس زلزلے سے ہرنائی سب سے زیادہ متاثررہا۔