دوحہ 11 اکتوبر (یو این آئی/اسپوتنک) عراق کے شمالی صوبہ کرکوک میں شدت پسند گروپ اسلامک اسٹیٹ کے ارکان نے ایک پولنگ اسٹیشن پر حملہ کردیا، جس میں ایک پولیس افسر زخمی ہوگیا۔
عراقی ٹیلی ویژن چینل السماریہ نے ایک سیکورٹی ذرائع کے حوالے سےبتایا کہ حملہ آوروں نے ضلع الرشاد کے ایک اسکول میں واقع پولنگ اسٹیشن پر رائفل سے اندھا دھند فائرنگ کی۔ حملے میں ایک پولیس افسر زخمی ہوگیا۔
ایک سکیورٹی ذرائع نے اتوار کے روز اسپوتنک کو بتایا کہ مشرقی صوبے دیالہ میں ایک پولنگ اسٹیشن پر مسلح حملے میں دو عراقی فوجی زخمی ہوئے۔ عراقی سکیورٹی سروسز نے بعد میں دن میں کہا کہ ایک فوجی نے غلطی سے ایک ساتھی کو گولی مار دی اور دوسرے کو زخمی کر دیا۔
عراق میں 2003 کے بعد پہلا ابتدائی پارلیمانی انتخابات اتوار کو ہوا۔ عراقی میڈیا رپورٹس کے مطابق انتخابات میں تقریبا 20 فیصد ووٹنگ ہوئی۔