بہرائچ ۰۲مارچ آج نگرپالیکا پریشد بھون میں پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے آل انڈیا پیپلس فرنٹ (آئی پی ایف )کی قومی کے عاملہ کے ممبر لال بہادر سنگھ نے کہا کہ قیصر گنج لوک سبھا نشست کو عوام کے مسائل پر رائے شماری میں تبدیل کرنے اور پروفیسر نہال الدین احمد کو امید وار بنائے جانے کے جو کوشش جاری ہے اس سے اس حلقہ انتخاب قیصرگنج میںعوام کا زبردست تعاون مل رہا ہے ۔شری،سنگھ نے کہا کے کارپوریٹ گھرانوں کو لوک پال کے دائرے میں لانے ،روزگارکو آئین کے بنیادی حقوق میں شامل کرانے ،کسانوں کے کیلئے زرعی لاگت رقم کمیشن کو آئینی درجہ دینے جیسے سوالوں پر تمام پارٹیاں خاموش ہیں ۔ شری سنگھ نے کہا کہ رائے شماری کے تعلق سے عوام کے مثبت ردعمل ملنے کی صورت میں جلدی ہی قیصر گنج سے پارلیمانی سیٹ سے پروفیسر نہال الدین احمد کی امیدواری کا اعلان کیا جائے گا اور کئی دہائیوں سے دبنگوں کے چنگل میں پھنسی قیصر گنج لوک سبھا سیٹ کو عوام آزاد کرائیںگے ۔
پریس کانفرنس میں موجو د پروفیسر نہال الدین احمد نے کہاکہ حکمومت منصوبہ بند طریقے سے فسادیوں کی مدد کررہی ہے اور اپنے ہی ملک میں لوگ مہاجر کے طور سے زندگی گزاررہے ہیں۔وعدوںکے باوجود انساد اد تشددبل کوپارلیمان میں پیشی نہیں کیا گیا ،تمام جدجہد کے باوجود دیگر پچھڑے طبقات میں سے پچھڑے مسلمانوں کو پچھڑوں کا کوٹہ الگ نہیں کیا گیا ۔اتر پردیش میں مسلم باغبان کو باغبان کا درجہ دیکر پچھلے طبقے میں شامل نہیں کیا گیا ۔
پریس کانفرنس میں آل انڈیا پیلس فرنٹ میں (آئی پی ایف کے ریاستی ترجمان حاجی صلاح الدین خاں ڈاکٹر مجیب صدیقی وغیرہ بھی موجود تھے ۔