چندوسی (نامہ نگار)سیلس مین نے اپنی بیوی کو گولی مارکر قتل کردیا۔ گولی کی آواز سن کر گاؤں کے لوگوں نے قاتل کو پکڑ لیا۔ اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچ کر پولیس نے سیلس مین کو طمنچہ کے ساتھ گرفتار کرلیا اور لاش کا پنچنامہ بھر کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ خبر کے مطابق کوتوالی علاقہ کے گاؤں پتروامیں سیلس مین نے جائداد کے جھگڑے میں اپنی ہی بیوی کو گولی مارکر قتل کردیا۔گاؤں کے بنواری نے اپنی بیوی کشوری کو طمنچہ سے دومرتبہ گولی ماری۔ بنواری شراب کی دکان پر ملازمت کررہاتھا۔اس سے قبل وہ راشن ڈیلر بھی رہ چکا ہے۔ فی الحال وہ بے روزگار ہے۔ گولی کشوری کے سینے میں لگی اور اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
پولیس نے کشوری کے بیٹے کی تحریر پر قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔