لکھنؤ: سماج وادی پارٹی(ایس پی) کی وجئے یاترا پر تلخ تبصرہ کرتے ہوئے اترپردیش حکومت کے ترجمان و کابینی وزیر سدھارتھ ناتھ سنگھ نے کہا کہ کورونا بحران میں ڈائنگ روم سے باہر نہ نکلنے والے اکھلیش یادو اب فائیو اسٹار رتھ پر سوار ہو کر عوامی خیرخواہ ہونے کا ناٹک کررہے ہیں۔









