اورنگ آباد ، 14 اکتوبر ؛ مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 78 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ دو مریضوں کی موت ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت کے عہدیداروں نے یہ اطلاعات جمعرات کو دی۔
مراٹھواڑہ کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز سے جمع کی گئی تفصیلات کے مطابق خطے کے تمام آٹھ اضلاع میں سے اورنگ آباد سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں 21 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور ایک شخص کی موت ہوئی۔ اس کے بعد بیڈ میں 16 کیسز درج ہوئے اور ایک شخص کی موت ہوئی۔ عثمان آباد میں 29 افراد کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی جبکہ لاتور میں پانچ ، ناندیڈ میں تین ، جالنا اور پربھنی میں دو دو کورونا کیسز درج ہوئے۔ اس دوران ہنگولی میں کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔