لندن ؛برطانوی دارالحکومت لندن میں ویکسین کے حقوق کو محفوظ رکھنے والی دوا ساز کمپنیوں کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین پارلیمان اسکوائر میں جمع ہوئے اور وزارت عظمیٰ آفس 10 کی طرف مارچ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے علامتی تابوت اٹھا رکھے تھے، جن پر دوا ساز کمپنیوں کے خلاف نعرے درج تھے۔ احتجاجی مظاہرے میں حکومت سے ویکسین سے متعلق اپنے روّیے میں تبدیلی لانے کا مطالبہ کیا گیا۔ مظاہرین سے خطاب میں رہنما ساشا فٹزپیٹرک نے کہا اس سے قبل جاری مہموں اور رائے عامہ کے دباؤسے کئی دوا ساز کمپنیاں پیٹنٹ کے حقوق سے دستبردار ہوگئی تھیں۔