لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ لوک منچ پارٹی کے صدر امر سنگھ سماج وادی پارٹی کو خیرآباد کہہ کر راشٹریہ لوک دل میں شامل جے پردا کی پارٹی میں آمد کے بعد راشٹریہ لوک دل کے نوجوانوں میں جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔
مغرب میں اپنا دائرہ مرکوز رکھنے والی راشٹریہ لوک دل اب نئے علاقوں میں بھی پارٹی کے توسیعی پروگراموں کا انعقاد کرنے جارہی ہے۔ پارٹی میں امر سنگھ کی آمد کے بعد ٹھاکر اکثریتی پارلیمانی نشستوں سے امیدواروںکو فائدہ ملے گا اس کے علاوہ اداکارہ و رکن پارلیمنٹ جے پردا کے ذریعہ انتخابی مہم بھی زور شور سے شروع کی جائے گی۔