نئی دہلی : دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج 275 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے 1430 بستروں کی گنجائش والے شالیمار باغ اسپتال کا سنگ بنیاد رکھا.
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ پوری دنیا میں ایک ریکارڈ ہوگا کہ دہلی حکومت اگلے چھ ماہ کے اندر 6800 بستروں کی گنجائش کے سات نئے سرکاری اسپتال بنائے گی۔
آپ نے ایک ایماندار حکومت منتخب کی۔
جس کے نتیجے میں پہلے ایک عام بیڈ بنانے میں ایک کروڑ روپے خرچ ہوتے تھے لیکن ہماری حکومت آئی سی یو بیڈ بنانے پر صرف 20 لاکھ روپے خرچ کر رہی ہے۔