نئی دہلی ، 18 اکتوبر؛دہلی کے لوک نائیک جے پرکاش نارائن (ایل این جے پی) اسپتال میں پیر کو آگ لگنے سے کئی قیمتی سامان جل کر خاک ہوگیا۔
اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ دہلی فائر سروس کے مطابق یہ واقعہ پہلی منزل پر واقع ایمرجنسی وارڈ کے سیمینار روم میں پیش آیا۔ آگ کی وجہ سے ایمرجنسی پاور بیک اپ کے لیے بیٹری چارجنگ سے متعلقہ سامان سمیت بہت سی اشیاء جل گئیں۔
دہلی فائر سروس کو رات 12:20 بجے آگ لگنے کے اس واقعہ کے بارے میں اطلاع ملی۔ اطلاع ملتے ہی چھ فائر برہگیڈ گاڑیوں کو موقع پر روانہ کیا گیا۔ فائر فائٹرز نے کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ اس طرح ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔
آگ لگنے کی وجوہات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔