خلا میں بننے والی پہلی فلم کی شوٹنگ کے لیے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن (آئی ایس ایس) روانہ ہونے والی روسی اداکارہ اور ہدایت کار 12 روزہ مشن کے بعد زمین پر واپس آگئے۔
برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز’ کی رپورٹ کے مطابق روسی خلائی ایجنسی روس کوسموس نے کہا کہ سویوز ایم ایس 18 خلائی کیپسول گزشتہ روز روسی آئی ایس ایس عملے،یولیا پیرے سلد، ڈائریکٹر کلم شپینکو اور خلا باز اولیگ نویتسکی سمیت قازقستان کے مغربی حصے کی بیرونی جانب واقع دور دراز علاقے میں مقامی وقت صبح 7 بج کر 35 منٹ(4:35 جی ایم ٹی) پر لینڈ کیا۔عملہ زمین پہنچنے سے 3 گھنٹے قبل خلا سے واپسی کے لیے روانہ ہوا تھا۔