یروشلم/نئی دہلی، 19 اکتوبر (یو این آئی) ہندوستان، اسرائیل، امریکہ اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے مشرق وسطیٰ سمیت ایشیا کے اہم معاشی اور عالمی امور پر مل کر ہم آہنگي کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے.
ان چاروں ممالک کے وزرائے خارجہ نے آج ایک ورچوئل میٹنگ میں اس بارے میں تبادلہ خیال کیا وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکر ان دنوں اسرائیل کے دورے پر ہیں اور انہوں نے تل ابیب سے اس میٹنگ میں شرکت کی اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لیپڈ، امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے بھی شرکت کی۔ میٹنگ میں انہوں نے مل کر تجارت، ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے، توانائی کے تعاون اور بحری سلامتی جیسے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
اس میٹنگ کی خاص بات یہ تھی کہ میڈیا کو اس میٹنگ سے دور رکھا گیا۔
ڈاکٹر جے شنکر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ آج شام چاروں وزراء کی ایک کامیاب اور نتیجہ خیز ملاقات ہوئی، جس میں معاشی ترقی اور عالمی مسائل پر مل کر کام کرنے پر تبادلہ خیال کیا گيا اور اس پر جلد اقدامات کرنے پر اتفاق ہوا۔