انقرہ، 20 اکتوبر؛ترکی میں سیکورٹی فورسز نے مشرقی وان صوبے میں غیر قانونی طور پر مقیم 164 افغانستانی افراد کو گرفتار کیا ہے۔ یہ معلومات مقامی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں دی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ تارکین وطن کی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے سریمالی اور باکسک اضلاع میں ایک مہم شروع کی گئی تھی۔ ان افغان تارکین وطن کو مہم کے دوران پکڑا گیا۔ یہ لوگ غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے کے بعد کچھ عمارتوں میں پناہ گزیں تھے۔
افغانستان میں طالبان کا کنٹرول ہونے کے بعد سے ترکی میں بڑی تعداد میں افغان پناہ گزینوں کا داخلہ جاری ہے۔