کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گندھی کو لکھنؤ کے مضافات میں روکے جانے کے دوران ڈیوٹی پر موجود خواتین پولیس اہلکاروں نے پرینکا کے ساتھ سیلفی لی تھی، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
ی پرینکا گاندھی کے ساتھ سیلفی لینے والی اتر پردیش کی خواتین پولیس اہلکاروں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ لکھنؤ پولیس کمشنر ڈی کے ٹھاکر نے کہا ہے کہ پرینکا گاندھی کے ساتھ سیلفی لینے والی خواتین کانسٹیبلوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کو لکھنؤ کے مضافات میں روکے جانے کے دوران ڈیوٹی پر موجود خواتین پولیس اہلکاروں نے ان کے ساتھ سیلفی لی تھی، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ تصویروں میں پرینکا گاندھی اور خواتین پولیس اہلکاروں کو مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
खबर आ रही है कि इस तस्वीर से योगी जी इतने व्यथित हो गए कि इन महिला पुलिसकर्मियों पर कार्यवाही करना चाहते हैं।
अगर मेरे साथ तस्वीर लेना गुनाह है तो इसकी सजा भी मुझे मिले, इन कर्मठ और निष्ठावान पुलिसकर्मियों का कैरियर ख़राब करना सरकार को शोभा नहीं देता। pic.twitter.com/6wiGunRFEe
— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) October 20, 2021